؞   دیدار گنج کا زچہ بچہ اسپتال؛ بنیادی سہولیات ندارد
۲۴ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
دیدار گنج (حوصلہ نیوز) سرکاری اسپتالوں کاحال یوں تو پورے صوبہ میں ہی خراب ہے ، کہیں ڈاکٹر آتے ہیں تو اسپتال بیٹھنے کے لائق نہیں ، کہیں اسپتال کی حالت کچھ صحیح ہے تو کرسیاں ڈاکٹروں سے خالی ہیں۔ یہی نہیں اکثر جگہوں پر تو سرکاری اسپتال کے نام پر چند کمروں پر مشتمل ایک عمارت کا ڈھانچہ بنا ہوا ہے جس کی حالت یہ ہے کہ کمروں میں دروازے ہیں تو کھڑیاں نہیں۔ ایسا ہی کچھ حال دیدار گنج علاقے کے خرسہن خرد گاؤں کے سرکاری زچہ بچہ اسپتال کا ہے۔
خرسہن خرد اسپتال میں آرہے مریضوں کو بنیادی سہولتیں بھی مہیا نہیں ہیں ، نہ تو پیاس بجھانے کے لئے ہینڈ پمپ ہے جس سے پانی مل سکے اور نہ ہی جھلسادینے والی گرمی سے راحت پانے کے لئے بجلی ہی ٹھیک سے مل پاتی ہے کہ مریضوں کو سکون مل سکے، یہی نہیں بلکہ اسپتال تک پہونچنے کے لئے جو اکلوتا راستہ ہے وہ بارش کے پانی سے بھرا ہوا ہے ، مریض گھٹنے تک پانی کا لطف لیتے ہوئے اسپتال آتے جاتے ہیں۔
خرسہن گاؤں کے اس سرکاری اسپتال میں زچہ بچہ کو انجکشن لگائے جاتے ہیں اور بچوں کی پیدائش کا عمل بھی ہوتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے یہ اسپتال بنا ہے تب سے پانی نکلنے کی کوئی جگہ نہیں ہے ، بارش کے موسم میں یہاں گھٹنے تک پانی لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کو پانی سے ہوکر آنا پڑتا ہے ۔ اطلاع کے مطابق علاقے کے لوگوں نے کئی دفعہ اعلیٰ عہدیداروں سے اس کی شکایت کی لیکن ابھی تک اس میں کوئی سدھار نہیں آیا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.